گورنرراج ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں،ریلیف ملنا چاہیے: بیرسٹرگوہر
فائل فوٹو
Updated | Published October, 16 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر راج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک رہ سکتا ہے، لانگ مارچ روکناتھا،روک دیاگیا،اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں لے بھی جائیں گے۔ گورنرراج ،ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں،ریلیف ملنا چاہیے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ پہلے معاملہ دیکھے، لارجر بینچ بنا کر سماعت کی جائے، گورنر راج اور ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں ،ہمیں عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ بنوانا مہنگا ہوگیا، فیس دگنی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے بارے میں معلوم نہیں وہ کہاں ہیں، ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہییں تھیں ، اب چیزیں واپس ہونی چاہییں۔