سانحہ پشاور: جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 2 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ انکوائری رپورٹ 4 دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری، تمام تفصیلات سامنے آگئیں

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحقیقات کے دوران واقعے کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ اسکول کو این او سی جاری کرنے والے متعلقہ حکام کا بھی تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کی زندگیوں اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کا اسٹرکچرل آڈٹ کرانے کا عندیہ بھی دیا، تاکہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی مضبوطی اور طلبہ کے تحفظ کا جائزہ لیا جاسکے۔

واقعے کے بعد امدادی اقدامات اور تحقیقات کے ساتھ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت کا معاملہ بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے، جبکہ انکوائری رپورٹ میں حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں