پشاور: کے پی پولیس کے 54 شہداء کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

خیبر پختونخوا پولیس
خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہداء کے خاندانوں کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہداء کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے، جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

گورنر راج کے پہلے ہی ہفتے میں خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہداء کے خاندانوں کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کیا گیا، جہاں انہیں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز دیے گئے۔ تقریب میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے 17 دن بعد بھی صوبائی قیادت سیاسی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کے انتظامات میں مصروف رہی۔ اسی طرح کرک کے قریب ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گن مین کی شہادت کے وقت بھی صوبائی قیادت کی توجہ سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاورمیں نجی سکول کی چھت گرنے سے 17 بچےجاں بحق

مزید کہا گیا کہ سابقہ صوبائی قیادت کو پہلی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے میں 112 دن لگے، جبکہ موجودہ گورنر انتظامیہ نے گورنر راج کے پہلے ہی روز ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا۔

پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے شہداء پیکج میں 1.5 کروڑ روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے اور گھر کے لیے نقد مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مشکلات کم کی جا سکیں۔

تقریب میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ 13 سال سے خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم تھیں۔ اب انہیں دوسرے صوبوں کی پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صوبے میں امن و امان، پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور آئین کی بالادستی کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے معاملات سیاسی انتشار کے بجائے انتظامی اقدامات اور قانون کے مطابق چلائے جائیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں