پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
فائل فوٹو
Updated | Published October, 13 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کر دی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا 30 ہزار نوجوان بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 14 اکتوبر کے لیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔