بلوچستان حکومت کا 30 ہزار نوجوان بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے اجلاس میں نوجوانوں کی فنی تربیت اور روزگار کے مواقع سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن پورٹل نے کام شروع کردیا ہے، جس سے فنی تربیتی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں 25 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اور فنی تربیت دینے کے منصوبے کی منظوری سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیجنے کے پروگرام پر کام تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہو گیا، نئے نرخ جانیے
اس موقع پر چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہداف کے حصول میں سست روی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں۔