پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل 'فتح ٹو' کا کامیاب تجربہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 13 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایونکس سے لیس ہے اور پرواز کے دوران اپنا راستہ اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ میزائل دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو باآسانی ناکام بنا سکتا ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی اور دور دراز اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ، خیبر پختونخوا میں ابھی پارٹ ٹو اور تھری باقی ہیں

اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کو سراہا۔

صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.99 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.94 ▼ 1.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.80 ▼ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.73 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,617 ▼ 33
Gold 22K Per Tola 399,316 ▼ 30
Gold 21K Per Tola 381,165 ▼ 29
Gold 18K Per Tola 326,713 ▼ 25
Silver Per Tola 6,316 ▲ 7
Platinum Per oz (USD) 1,691 ▼ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 395.37 ▼ 2.93
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں