کرائے داروں کیلئے اہم خبر، شناختی کارڈ کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل یا اپ ڈیٹ کرانے کے لیے کرایہ دار کرایہ نامہ یا مکان مالک کا حلف نامہ پیش کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ شہری اپنے نام، والدین یا شریکِ حیات کے نام پر جاری بجلی، گیس یا پانی کا کمپیوٹرائزڈ بل بھی رہائش کے ثبوت کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 سیریز کے صارفین کیلئے اہم خبر
نادرا کے مطابق مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد شہری قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جاکر اپنے شناختی کارڈ پر موجودہ رہائشی پتہ اپ ڈیٹ کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ سہولت بالخصوص ان افراد کے لیے اہم ہے جو ملازمت، کاروبار یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنا مستقل گھر چھوڑ کر کسی دوسرے شہر یا علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے شناختی کارڈ پر موجودہ رہائشی پتے کا اندراج کراسکتے ہیں۔