آئی فون 18 سیریز کے صارفین کیلئے اہم خبر

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 12 2026 |
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)ایپل نے اے ٹی اینڈ ٹی نیٹ ورک استعمال کرنے والے آئی فون 18 پرو میکس صارفین کے لیے iOS 27.2 بیٹا کی نئی کیریئر اپ ڈیٹ متعارف کرادی ہے، جس کا مقصد صارفین کو درپیش نیٹ ورک مسائل حل کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل نے کیریئر اپ ڈیٹ ورژن 72.0.3 جاری کیا ہے، جو iOS 27.2 بیٹا استعمال کرنے والے اے ٹی اینڈ ٹی صارفین کے لیے پیش کی گئی ہے۔

متاثرہ صارفین کو فون کالز، ٹیکسٹ میسجز اور موبائل ڈیٹا استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض آئی فونز کی اسٹیٹس بار پر معمول کے نیٹ ورک سگنلز کی جگہ SOS ظاہر ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 20 پرو کا ڈیزائن لیک، بڑی تبدیلیوں کا امکان

اس سے قبل ایپل نے iOS 27.0 استعمال کرنے والے ڈیوائسز کے لیے کیریئر اپ ڈیٹ 72.1 جاری کی تھی، تاہم iOS 27.2 بیٹا پر چلنے والے آئی فونز پر ورژن 72.0.2 موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق جن فونز میں نیٹ ورک سروس مکمل طور پر بند ہوگئی تھی، ان کے بعض صارفین کو ہارڈویئر تبدیل کرانے کی ضرورت بھی پیش آئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ مسئلہ بظاہر امریکی مارکیٹ میں آئی فون 18 پرو میکس تک محدود ہے، جبکہ آئی فون 18 پرو اس سے متاثر نہیں ہوا۔ رپورٹ میں اس فرق کو دونوں ماڈلز میں استعمال ہونے والے مختلف موڈمز سے جوڑا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.14 ▼ 0.15
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.48 ▼ 0.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,650 ▲ 4,895
Gold 22K Per Tola 399,345 ▲ 4,487
Gold 21K Per Tola 381,193 ▲ 4,283
Gold 18K Per Tola 326,737 ▲ 3,671
Silver Per Tola 6,309 ▲ 124
Platinum Per oz (USD) 1,692 ▲ 37.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں