لاہور ہائیکورٹ: صحافیوں کے ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں پر عدالت کے مخصوص مقامات کے علاوہ ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں موبائل یا کیمرا ضبط کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جاسکے گی۔
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت کے اندر، باہر اور برآمدوں میں ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر بنانا ممنوع ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن لانگ مارچ بھی ہوگا، بیرسٹر گوہر
حکم کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ شخص کا موبائل فون یا کیمرہ ضبط کیا جا سکتا ہے جبکہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یہ اقدام عدالتی احاطے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور غیر متعلقہ ویڈیوز و تصاویر کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔