لاہور میں گندگی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایل ڈبلیو ایم سی
ابتدائی مرحلے میں جن اہم علاقوں اور مارکیٹوں کو شامل کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کو صاف رکھنے کیلئے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شہر میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا، جس کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور سیف سٹی اتھارٹی مشترکہ طور پر نگرانی کریں گے۔

ابتدائی مرحلے میں لاہور کی 10 بڑی مارکیٹوں کو کاروائی کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سڑکوں اور عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے والوں کی نشاندھی کی جائے گی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان کے مطابق کیمروں سے خلاف ورزی سامنے آنے پر کمپنی کا فیلڈ اسٹاف فوری طور پر پہنچے گا اور ذمہ دار شخص کے خلاف کاروائی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دکاندار کو گندگی پھیلانے کی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی جبکہ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

سی ای او کے مطابق ماحول آلودہ کرنے یا کوڑے کو اگ لگانے جیسے سنگین اقدامات پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ابتدائی مرحلے میں جن اہم علاقوں اور مارکیٹوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مال روڈ جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور لبرٹی چوک سمیت دیگر تجارتی مراکز شامل ہیں۔

شہریار خان نے واضح کیا کہ 10 مارکیٹوں میں کارروائی کے بعد مہم کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔ دیگر مارکیٹوں، تجارتی مراکز اور گاڑیوں سے سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں