سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 30 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہوگیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 191 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں