آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم میدانی اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں گرمی محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرمی رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پڈعیدن اور روہڑی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے مرحلے میں صوابی اور پھر آگے جائیں گے،سہیل آفریدی
موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو دن کے اوقات میں گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔