پہلے مرحلے میں صوابی اور پھر آگے جائیں گے،سہیل آفریدی

October 4 Long March
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ہونے والے لانگ مارچ میں 27 ستمبر کے مقابلے میں زیادہ لوگ نکلیں گے، پہلے مرحلے میں صوابی جائیں گے اور اس کے بعد آگے ضرور بڑھیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے مکمل تیاری کی جارہی ہے، 4 اکتوبر کا مارچ ہر صورت ہوگا جس کیلئے کارکنان کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مارچ سے دو روز قبل کارکنان کیلئے مشران کی فہرست جاری کی جائے گی، جس میں مکمل چین آف کمانڈ موجود ہوگا، اگر کوئی رہنما موجود نہ ہوا تو دوسرا رہنما اس کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی کارکن مشران کی ہدایات پر عمل نہیں کرے گا تو وہ ہماری پارٹی میں سے نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر مارچ کی قیادت کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے سے متعلق خط انہوں نے نہیں پڑھا، تاہم اگر خط ان کے پاس آیا تو وہ اسے پڑھ کر پھاڑ دیں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر کسی نے ایڈونچر کرنے یا ملکی حالات زبردستی خراب کرنے کی کوشش کی تو عوام کا ردعمل سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:4 اکتوبر کو لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، سہیل آفریدی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ مؤخر کرکے 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں