بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کیلئے اہم اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی مستحق خواتین کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے، جنہوں نے ابھی تک مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، انہیں 30 ستمبر 2026 سے قبل سم حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کے ترجمان کے مطابق وہ تمام بینیفیشری خواتین جو تاحال بینظیر سم حاصل نہیں کرسکیں، وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں اور مفت سم حاصل کریں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بینظیر سم حاصل نہ کرنے والی خواتین کو وظائف کی رقم وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق بینظیر سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی دفتر میں متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج، اختیار ولی کا اہم بیان آگیا

انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ سم حاصل کرتے وقت بی آئی ایس پی کے عملے سے کہیں کہ سم ان کے موبائل فون میں خود ڈال کر ایکٹیویٹ کی جائے، تاکہ سم کے حصول اور ایکٹیویشن کا عمل درست طریقے سے مکمل ہوسکے۔

بی آئی ایس پی حکام نے بینیفیشری خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد قریبی دفتر سے مفت بینظیر سم حاصل کرلیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں