بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،71 دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 27 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 71 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان طالبان حکومت کا ملوث ہونا امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے، خفیہ اداروں نے کوئٹہ شعبان میں ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ کے متعدد ٹھکانوں کی نشاندہی کی جو مقامی آبادی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر 2026 کو مصدقہ انٹیلی جنس معلومات پر زیارت اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کیے اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کے گھر پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کارروائی میں مزید شدت لائی گئی، جس کے نتیجے میں 23 دہشت گرد مارے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے مقامی آبادی کو دہشت گردی کے خطرے سے نجات دلائی اور آپریشن شعبان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ مند کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جب کہ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران آپریشن شعبان سمیت مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے، 71 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کے لیے بڑا دھچکا ہے،
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، آپریشن شعبان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور وسیع علاقہ کلیئر کر دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم برقرار ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کرکے خطرے سے نجات دلائی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں