خیبرپختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published September, 26 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری پولیس شہادتیں دے رہی ہے، آپ ان کو سہولیات نہیں دے رہے، سب سے کم تنخواہیں ہماری پولیس کی ہیں، صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ 25 فیصد کوٹہ ڈی ایس پیز کی بھرتی میں چاہتے ہیں، ایسے غلط ایکٹ کے سامنے دیوار بنیں گے، ہم اپنی پولیس کا تحفظ کریں گے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ کو دیکھیں، سی ایم کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد جاتے ہیں چڑھائی کیلئے، اپنے صوبہ میں امن کی صورتحال کو دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے قیدی کو سزا دینی ہے یا نہیں ان کا کام ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دینگے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں