علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
درخواستگزار کے وکیل رانا مدثر عمر نے کہا عدالت ادویات اور کپڑے فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کے لیے الگ متفرق درخواست دائر کریں۔
ادھر جسٹس عبہر گل خان نے ایم پی او کی دفعات 3 اور 16 کو کالعدم قرار دینے کیلئے ایم پی اے شفیع کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور وکیل اظہر صدیق کی مرکزی درخواست کی آج ہی سماعت مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑحیں: ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں، سپیکر بابر سلیم کا آئی جی پولیس کو مراسلہ
دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ 8 اکتوبر تک موخر کر دیا، جج امجد علی شاہ چھٹیوں پر چلے گئے، علیمہ خان نظر بندی کے باعث پیش نہ ہوسکیں جبکہ دیگر 9 ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے۔