خضدار میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے

Khuzdar Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمائی مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 30 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا، زلزلے کے جھٹکے خضدار اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، شہریوں نے کھلے مقامات کا رخ کیا اور بعض افراد خوف کے باعث کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کا شمار پاکستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں وقتاً فوقتاً زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ زلزلے کی صورت میں شہریوں کو گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عمارتوں کے اندر موجود ہونے کی صورت میں کھڑکیوں، شیشوں اور بھاری اشیا سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی بھی گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر متعلقہ ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں