جمعہ، ہفتہ تعلیمی اداروں کی تعطیل؟ محکمہ تعلیم نے حقیقت بتادی

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا
محکمہ تعلیم کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جعلی دستاویز شیئر کی جارہی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جعلی دستاویز شیئر کی جارہی تھی۔ جس کے باعث طلبہ، والدین اور اساتذہ میں تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول کے حوالے سے ابہام پیدا ہوا۔

مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایندھن کی بچت کے اقدامات کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 ماہ تک ہر ہفتے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ صوبے کے تمام پرائمری و سیکنڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ان دونوں دنوں تعطیل ہوگی جبکہ باقی 4 دن تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے اسٹڈی پرمٹ صرف 2 ہفتے میں

محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ دستاویز مستند سرکاری نوٹیفکیشن نہیں، اس لیے طلبہ اور والدین اس کی بنیاد پر اپنے تعلیمی معمولات میں تبدیلی نہ کریں۔

واضح رہے کہ جون 2026 میں پیٹرولیم بحران کے دوران بھی تعلیمی دن محدود کیے گئے تھے جبکہ تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے سمر کیمپس سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

حکام کے مطابق اس وقت سامنے آنے والی کسی بھی نئی ہدایت یا تعلیمی شیڈول میں تبدیلی کیلئے صرف محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کو ہی معتبر سمجھا جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں