کینیڈا میں پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے اسٹڈی پرمٹ صرف 2 ہفتے میں

کینیڈا
کینیڈا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم سہولت متعارف کرائی گئی/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published September, 18 2026 |
اونٹاریو:(ویب ڈیسک) کینیڈا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم سہولت متعارف کرائی گئی ہے، پی ایچ ڈی طلبہ کی اسٹڈی پرمٹ درخواستوں پر اب دو ہفتوں کی تیز رفتار کاروائی کی جائے گی جبکہ ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ کیلئے ایک اہم شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

کینیڈا نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آنے والے غیر ملکی طلبہ خصوصا ماسٹرز اور پی ایچ ٹی امیدواروں کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا عمل اسان بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

کینیڈین امیگریشن حکام کے مطابق پی ایچ ڈی طلبہ کی اسٹڈی پرمٹ درخواستوں پر تقریبا دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کے لیے تیز رفتار پراسیسنگ متعارف کرائی گئی ہے۔

اس کے علاؤہ یکم جنوری 2026 سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ماسٹرز یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیے داخلہ لینے والے طلبہ کو اسٹڈی پرامٹ درخواست کے ساتھ صوبائی یا علاقائی تصدیقی خط یعنی ٹی اے ایل / پی اے ایل جمع کرانے کرانے سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم کیوبیک میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے صوبے کی اپنی شرائط لاگو ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ویزا اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کیلئے بڑی سہولت متعارف

کینیڈین حکومت کے مطابق اہل گریجویٹ طلبہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی ساتھ لانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اہل خانہ اپنی صورتحال کے مطابق وزیٹر ویزا، ورک پرمٹ یا اسٹڈی پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد اہل گریجویٹس پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پوری کرنا ضروری ہے اور ہر تعلیمی ادارہ یا پروگرام لازماً اس کے لیے اہل نہیں ہوتا۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیت رکھنے والے طلبہ اور محققین کو راغب کرنا اور ملک میں تحقیق و جدت کو فروغ دینا ہے۔

اہم وضاحت: دو ہفتے کی تیز رفتار پراسیسنگ کی سہولت سرکاری معلومات کے مطابق پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے ہے، ماسٹرز طلبہ کے لیے دو ہفتے کی ضمانت بیان نہیں کی گئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں