پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
بیرسٹر گوہر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی رہنما شوکت بسرا کی جانب سے انہیں اطلاع ملی ہے کہ سلمان اکرم راجہ گزشتہ دو گھنٹے سے پولیس اسٹیشن میں زیرِ حراست ہیں۔
I have just been informed by Shaukat Basra Adv that Secretary General PTI Salman Akram Raja has been detained at police station by the police for the last two hours. I strongly condemned this and called upon his immediate release. For the last few days about 700 workers have been… pic.twitter.com/e5zRGTvU1q
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) September 17, 2026
بیان میں اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانتیں منظور
بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران پی ٹی آئی کے تقریباً 700 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ارکانِ قومی اسمبلی اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کی حراست اور دیگر گرفتاریوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔