سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانتیں منظور

سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانتیں منظور کیں/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔

 

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی جارہی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں، اس لیے ان کی عزت رکھ رہے ہیں، تاہم انہیں بھی کہہ دیں کہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ایک وکیل اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانت کی مخالفت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے ابھی مخالفت میں کوئی فیصلہ نہیں دیا ، ٹرائل کورٹ میں 7 مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ سزا کی معطلی کا عدالتی فورم سیکشن 426 کے تحت ہائیکورٹ ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کو آخری موقع دے رکھا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے جج صاحب آرڈر میں سپریم کورٹ کا حکم لکھتے ہیں تو کیس ملتوی ہوجاتا ہے، پھر جب سپریم کورٹ میں کیس آتا ہے تو ہائیکورٹ میں نئی تاریخ آجاتی ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے مزید ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے انداز میں سپریم کورٹ کو کام کرنے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے پہلے حکم کے بعد کیا ہوا بتا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ 12 مئی کو آپ نے پہلا حکم جاری کیا ۔ 12 مئی کو کیس 2 ہفتوں میں فیصلہ کی ہدایت کی گئی ۔ وکیل فیصل صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی مختلف سماعتوں کی آرڈر شیٹیس بھی پڑھ کر سنائیں۔

دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی رانا اسد کو بیٹھنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ پہلے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل سنیں گے ، جس پر وکیل فیصل صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بالکل یہ بیٹھ جائیں، لیکن تھکا تو انہوں نے ہمیں دیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ سابقہ جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کہتے تھے صرف جج یا وکیل کے فوت ہونے پر ہی کیس ملتوی ہوگا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کو متعدد مرتبہ ملتوی کیا ہے۔ ہماری جلد سماعت کی درخواست کو ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے مسترد کردیا ۔ ہائیکورٹ میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے لیے سرپرائز تھا۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ آج کل سرپرائزز کا دور ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں