پمز واقعے،بچے کی زندگی بچانے والی نرس کیلئے تمغہ شجاعت کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published September, 16 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز اسپتال آتشزدگی واقعے میں نومولود کی زندگی بچانے والی نرس کیلیے تمغہ شجاعت کی منظوری دے دی۔

صدر آصف علی زرداری نے بدھ کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کی نرس رضیہ نورین کے لیے ‘تمغہِ شجاعت’ کی منظوری دی۔

رضیہ نورین نے گزشتہ ماہ 26 اگست کو پمز کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے نرسری میں موجود ایک نوزائیدہ بچے کی زندگی بچائی تھی۔

مذکورہ بچہ نرسری میں موجود نوزائیدہ بچوں میں زندہ بچ جانے والا واحد بچہ تھا، جس کو بچانے کے لیے نرس رضیہ نورین نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

یہ اعزاز 26 اگست 2026 کوپمز ہسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی نرسری (نیونیٹل نرسری) میں لگنے والی المناک آگ کے تناظر میں دیا جا رہا ہے۔ یہ آگ صبح سویرے لگی تھی اور اس کے نتیجے میں 14 شیر خوار بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

مذکورہ سانحے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین سے ملاقات کر کے ان کی بہادری کو سراہا تھا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کرنے کے ساتھ انہیں قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک چینی کمپنی نے بھی رضیہ نورین کو ان کی بہادری کے صلے میں 10 لاکھ روپے کا انعام پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اگست کی صبح پمز اسپتال کی نرسری میں ہونے والی آتشزدگی میں 14 نوزائیدہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں