کینیڈا کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا اقدام، امیگریشن عمل تیز

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published September, 16 2026 |
اونٹاریو(ویب ڈیسک) کینیڈا نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا عمل آسان بنانے کا اعلان کردیا ، پروسیسنگ اب محض دو ہفتوں میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے غیر ملکی طلباء کی مجموعی تعداد میں کمی کے باوجود اعلیٰ تعلیم بالخصوص ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا طریقہ کار انتہائی آسان اور تیز کر دیا۔

کینیڈین محکمہ امیگریشن نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے امیدواروں کے اسٹڈی پرمٹ کی درخواستوں پر محض دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ یکم جنوری 2026 سے پبلک اداروں میں زیرِ تعلیم ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء کو صوبائی یا علاقائی تصدیقی خط سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار، اہم ہدایات آگئیں

گریجویٹ طلباء اپنے ساتھ اہل خانہ کو کینیڈا لانے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ بھی دیا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کینیڈا میں 2024 کے مقابلے میں بین الاقوامی طلباء کی مجموعی تعداد میں ایک تہائی کمی آئی ہے، تاہم گریجویٹ طلباء کا تناسب بڑھ کر 21 فیصد ہو گیا ہے جو گزشتہ سال صرف 12 فیصد تھا۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد دنیا بھر سے بہترین محققین اور ذہین ترین طلباء کو اپنے ملک میں راغب کرنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں