پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط

تقریب میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین بھی تقریب میں شریک ہوئے/فائل فوٹو
تقریب میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین بھی تقریب میں شریک ہوئے/فائل فوٹو
Updated | Published September, 15 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر اتفاق ہوگیا، جس کے بعد معاہدے پر باقاعدہ دستخط بھی کردیئے گئے۔

سیف گارڈز معاہدے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین علی رضا اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے رواں سال مارچ میں چشمہ فائیو (سی-5) کے سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب

سیف گارڈز معاہدے کو پاکستان کے پرامن جوہری پروگرام اور جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کے ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلی گئی ہے۔

چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہوگی اور منصوبے سے 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان اس وقت مجموعی طور پر 3 ہزار 532 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس کامیابی سے چلا رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں