پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری کی تردید

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published September, 14 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) سربراہ لاہور پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور پولیس نے سہیل آفریدی کو حراست میں نہیں لیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پخنونخوا کو پولیس کے زیر حراست رکھنے کا تاثر حقائق کے منافی ہے، وہ خود اپنی مرضی سے پولیس وین میں چڑھ گئے اور ان کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس وین آگے بڑھی۔

لاہور پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے سکیورٹی کی بھرپور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو حراست میں لیے جانے سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہیل آفریدی کارکنان اور اپنی سکیورٹی کے ہمراہ موجود ہیں۔ اور وہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سہیل آفریدی کو پولیس وین سے باہر آنے کی درخواست کر رہا ہے لیکن وہ وین سے باہر آنے سے انکاری ہیں۔ جبکہ تھوڑی دیر بعد ڈرائیور گاڑی کو لے کر آگے کی طرف بڑھ گیا۔ پولیس وین میں سہپل آفریدی کے ساتھ کوئی پولیس اہلکار نظر نہیں آ رہا

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر پنجاب حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ مجھے یہاں سڑک پر لاکر چھوڑا گیا ہے اور اگر مجھے پنجاب میں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور پنجاب پولیس ہو گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ اگر پولیس نے گرفتار نہیں کیا تو سہیل آفریدی یہاں کیسے آئے، ان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اور ہمارے لوگ جب ان کے پبچھے گئے تو ان پر دباؤ بنا اور ہمارے کارکنان کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ کو گاڑی سے اتارا گیا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کی وین میں سہیل آفریدی ان کے ایک کارکن اور دو گن میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں ہے۔ وین میں موجود کارکن ویڈیو بناتے ہوئے چلا رہے ہیں کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ جبکہ سہیل آفریدی مسکرا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھے جبکہ پولیس والے انہیں اترنے کا کہتے رہے۔ جبکہ اپنے گارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کر دیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں