ماہ نور صفدر کا برائیڈل لُک توجہ کا مرکز، جیولری کی قیمت بھی سامنے آگئی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر
ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کے لیے روایتی اور نفیس انداز کا انتخاب کیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 14 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انکے عروسی انداز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی، جبکہ جیولری کی مبینہ قیمت بھی زیرِ بحث ہے۔

ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کے لیے روایتی اور نفیس انداز کا انتخاب کیا جس میں آئیوری رنگ کا عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری اور ہلکا میک اپ نمایاں رہا۔

نکاح کی تقریب کے لیے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ آئیوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، ہلکے اور کلاسک رنگ کے انتخاب نے نجی اور سادہ تقریب میں ان کی مجموعی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

میک اپ کس آرٹسٹ سے کروایا گیا؟

دلہن کے میک اپ کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش کی خدمات حاصل کی گئیں، اس موقع پر انہوں نے بھاری میک اپ کے بجائے نرم اور قدرتی انداز اپنایا جبکہ ماہ نور نے بال کھلے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی

جیولری کی تفصیلات:

ذرائع کے مطابق مکمل ڈائمنڈ جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل تھے۔ ان زیوارات کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر یعنی تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے بتائی گئی ہے تاہم یہ قیمت ذرائع کی جانب سے دی گئی ایک تخمینہ ہے حتمی قیمت کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا ہے اذان جبار نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں اسی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں