اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے صوبوں سے 23 ہزار 500 اہلکار طلب

وفاقی حکومت
کابینہ سیکریٹری نے تینوں صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر پولیس نفری فراہم کرنے کی درخواست کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کیلئے صوبوں سے اضافی نفری مانگ لی۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے ہزاروں پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سیکریٹری نے تینوں صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر پولیس نفری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام اباد بھیجے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کیخلاف درخواست واپس لینے سے انکار

مزید برآں، تینوں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ نفری 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کردی جائے۔

وفاقی حکومت کے مطابق اضافی پولیس نفری دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں