الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری: وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈرکو خط

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے معاملے پر آئینی طریقہ کار پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری سے متعلق حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا گیا ہے۔

محمود خان اچکزئی سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات بھی کی تھی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد واپسی کے بعد وہ وزیراعظم کے خط پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی وزیراعظم کے خط سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور نئے ارکان کی تقرری کے معاملے میں آئینی طریقہ کار کے تحت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہو چکا ہے۔ اس سے قبل سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے خط لکھا تھا
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں