وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے/فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیرتعلیم مینا خان، ایم این اے شاہد خٹک اور صوبائی وزیراطلاعات شفیع جان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

عدالت نے چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد تھانہ رمنا میں درج 975/24 مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے چاروں ملزمان کی حاضری اور مقدمے سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد پولیس کوان کی گرفتاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست پر پیشرفت

تھانہ رمنا میں درج مقدمے کے حوالے سے عدالت کی جانب سے جاری احکامات کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے2024 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج اورمظاہروں کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی سمیت دیگرمطالبات کے لیے 24 نومبر2024 کواسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی، جس کے بعد کارکنان اور قافلے دارالحکومت پہنچے تھے۔

احتجاج کے دوران ڈی چوک جانے کی کوشش پرپولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ مختلف مقامات پر مبینہ توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔

پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے انہی مقدمات میں تھانہ رمنا کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں