عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست پر پیشرفت

اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر پابندی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست پر سماعت میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر پابندی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کے میرٹس پر دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق مؤقف پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے عدالتی آرڈر کے باوجود وکیل کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کرادیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو کی جاتی ہے، اس لیے ملاقات نہیں کروا سکتے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سیاسی گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو ملاقات کی اجازت دی جائے گی؟

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لے کر جواب دیں گے۔
جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ بتائیں کہ سیاسی گفتگو نہ کرنے کی صورت میں ملاقات کرائی جائے گی؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: مسلح افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر بھی ایک آرڈر کیا تھا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کا جواب نہیں آیا؟ پارٹی کی طرف سے کون پیش ہوا ہے؟ ، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرسٹر گوہر شہر میں موجود نہیں ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے آنے کی ضرورت نہیں، بس یہ بتا دیں کہ پارٹی کا موقف کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی اس مقدمے کے مرکزی فریق ہیں لیکن انہیں ہدایات نہیں لینے دی جا رہیں۔ مقدمے کے مرکزی فریق بانی پی ٹی آئی کو وکیل کو ہدایات دینے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پوچھا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہے ہیں نا؟ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ نہیں، انہیں بانی سے ہدایات نہیں لینے دی جا رہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سوال پھر یہ ہے کہ ہم پھر آپ کو کیوں سن رہے ہیں؟ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے استفسار کیا کہ سلمان اکرم راجہ کو وکالت نامہ کیوں دستخط کروا کر نہیں دے رہے؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف وکالت نامے کی بات نہیں ہے، وہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر انہیں عدالت کے آرڈر پر اعتراض تھا تو اپیل دائر کرتے، اس طرح نظرانداز تو نہیں کر سکتے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ نومبر 2025 میں ہم نے آرڈر کیا تھا۔ ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیے بغیر بھی سن رہے ہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کر رہے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس(سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر مقدمے کے میرٹس پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں