پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

انسدادِ پولیو مہم
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے بتایا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 9 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں انسدادِ پولیو مہم چلانے والے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی جہاں انکے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ معاوضے میں اضافہ پولیو ورکرز کی محنت لگن اور ملک کو اس خطرناک بیماری سے پاک کرنے کے لیے دی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کی قومی کوششوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

نیشنل ای او سی حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ خصوصی لسننگ سیشنز کیے گئے ہیں، جن میں انہوں نے اعلی قیادت کے سامنے اپنے مسائل، تجاویز اور آرا براہ راست پیش کیں، انہی سیشنز کے بعد یومیہ معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیک ماہانہ قسط 3,028 روپے میں حاصل کریں

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق نئے معاوضے کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے کیا جائے گا۔
عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ اگلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں ہوگی۔

مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں