میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی/فائل فوٹو
کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری نیکٹا ایکٹ 2013 کے تحت کی گئی ہے اور ان کی مدتِ تعیناتی تین سال مقرر کی گئی ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت کے حامل افسر ہیں اور انہیں انسدادِ دہشت گردی، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز اور سکیورٹی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

دوسری جانب میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا میں تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک کو دہشت گردی کے سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

نیکٹا ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی قومی پالیسی، حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

نئے نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کے تحت انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قومی سطح کی رابطہ کاری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ان کے اہم فرائض میں دہشت گردی کے بدلتے خطرات سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور قومی انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی پر عملدرآمد میں معاونت شامل ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں