سی ایس ایس امیدواروں کیلئے عمر اور امتحانی مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

CSS Exam Pakistan
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 4 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) سی ایس ایس امتحان کے امیدواروں کی عمر کی بالائی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے اور امتحان میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی سفارش مسترد کردی گئی۔

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی بالائی حد میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جبکہ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے امیدواروں کو مزید مواقع فراہم کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔ تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پارلیمانی کمیٹی کو سی ایس ایس سے متعلق اپنی پالیسی پر تحریری مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے سفارشات کو ناقابل عمل قرار دیا۔ ڈویژن کے مطابق عمر کی حد یا امتحان میں شرکت کے مواقع بڑھانا وفاقی حکومت کے پالیسی دائرہ اختیار میں آتا ہے جبکہ وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) حکومت کی منظور شدہ پالیسی پر عمل درآمد کرتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ایف پی ایس سی کے 174ویں اجلاس میں بھی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کا مؤقف ہے کہ عمر کی بالائی حد بڑھانے سے سی ایس ایس امتحان میں امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں امتحان کے انعقاد اور پرچوں کی جانچ کا بوجھ بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

مزید مواقع دینے کے حوالے سے بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امیدوار بار بار امتحان میں شرکت کرکے اپنے پیداواری سال ضائع کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ عمر میں سول سروس میں شامل ہونے والے افسران کی مدت ملازمت کم ہونے اور اعلیٰ عہدوں کیلئے تجربہ کار افسران کی طویل المدتی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں