یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

Yasin Malik Daughter in hospital
فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رضیہ سلطان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، تاہم ان کی بیماری یا طبیعت کی خرابی کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک 2019 سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے بھارتی عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ختم ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنے مقدمات کے حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے۔

گزشتہ روز یاسین ملک نے سری نگر کی عدالت میں اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کرتے ہوئے 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرایا تھا۔ حلف نامے میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں اور اگر انہیں سزائے موت بھی دی گئی تو وہ اسے قبول کریں گے۔

یاسین ملک نے اپنے حلف نامے میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی حکومت انہیں 36 سال بعد ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے پھانسی دینے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے 1990 کے سرلا بھٹ قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام کی بھی دوٹوک تردید کی۔

کشمیری رہنما کے مطابق انہیں جے کے ایل ایف کے ایک مبینہ نوٹ کی بنیاد پر سرلا بھٹ قتل کیس میں شامل کیا گیا، تاہم بعد میں مذکورہ نوٹ ریکارڈ سے غائب ہوگیا، جس پر انہوں نے سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان باہر آئے تو اپنے خلاف سازشوں کا حساب لوں گا: علی امین گنڈاپور

یاسین ملک نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ سرلا بھٹ کے قتل سے 11 روز قبل وہ شدید زخمی تھے، اس لیے قتل کی منصوبہ بندی یا اس حوالے سے ہدایات دینا ممکن نہیں تھا۔

ذہن نشین رہے کہ انہوں نے کچھ روز قبل اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان بھی کیا تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں