سندھ کی تقسیم نامنظور، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور، مراد علی شاہ کا دوٹوک اعلان

سندھ اسمبلی/فاٹل فوٹو
سندھ اسمبلی/فاٹل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کے نئے صوبوں یا تقسیم سے متعلق بحث کے دوران سندھ اسمبلی نے صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرلی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے مقام پر بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی تحریک التوا پر مسلسل چوتھے روز بھی بحث جاری رہی۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں، سندھ کے مستقبل کا فیصلہ سندھ میں ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے جذبات اور احساسات کو نظرانداز کرنا کسی صورت درست نہیں، ماضی میں ون یونٹ کے قیام کے معاملے پر بھی سندھ کے عوام کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پمز آتشزدگی میں نومولود کی جان بچانے والی نرس کیلئے بڑا اعزاز، ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے معاملات پر غیر متعلقہ فورمز پر ہونے والی گفتگو تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اب پاکستان کو نچوڑنے والے ارب پتی بزنس مین نئے صوبوں کے فیصلے کریں گے؟

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال انتظامی یونٹس کی بات کرتے ہیں جبکہ ایوان میں ایم کیو ایم کے ارکان سندھ کی تقسیم نہ ہونے کی بات کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے اسے ’’دوغلا پن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر ایوان میں آئے ہوتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض ارکان انتخاب کے بجائے مخصوص طریقہ کار کے تحت ایوان میں پہنچے اور ان کے انتخاب سے متعلق تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جاسکتی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث میں صرف آبادی کو بنیاد نہیں بنایا جاسکتا، اصل مسئلہ گورننس کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گورننس بہتر بنانا مقصود ہے تو انتظامی اصلاحات پر بات ہونی چاہیے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ انتظامی امور کو سندھ کی تقسیم کے معاملے کے ساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے۔ ضرورت پڑنے پر سندھ میں مزید اضلاع اور انتظامی یونٹس بنائے جاسکتے ہیں، جبکہ مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانا بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی حکومتوں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے قانون میں مزید ترامیم پر بھی کام جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں