پمز آتشزدگی میں نومولود کی جان بچانے والی نرس کیلئے بڑا اعزاز، ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی ملاقات/فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی ملاقات/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم سے نرس رضیہ نورین کی ملاقات ہوئی جہاں شہباز شریف نے نرس کی بہادری، ہمت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان بھی کیا

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے رضیہ نورین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی ہمت اور جذبے کی معترف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل اور خطرناک حالات میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر نومولود کی زندگی بچانا ایک عظیم عمل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عظیم مقصد کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کی جان بچانا عظیم عمل ہے۔ انہوں نے رضیہ نورین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس نیک عمل پر اللہ تعالیٰ انہیں بہت اجر عطا فرمائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو رضیہ نورین پر فخر ہے اور قوم کی بیٹی کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ رضیہ نورین نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ انسانیت اور بہادری کی بھی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسے افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوسروں کی زندگی بچانے اور انسانیت کی خدمت کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

نرس رضیہ نورین نے حوصلہ افزائی اور پذیرائی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔

رضیہ نورین کا کہنا تھا کہ نومولود کی جان بچانا ان کی ذمہ داری تھی اور مشکل وقت میں ایک نرس کی حیثیت سے انہوں نے اپنا فرض ادا کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں