اوورسیزاور دوسرے صوبوں کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان
ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ کیٹیگری کے شہریوں کو اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اوورسیز پاکستانی، غیر ملکی اور دوسرے صوبوں کے شہری اپنا پہلے سے موجود ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر براہ راست ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے اور ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں فوری طور پر پنجاب کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ بسنت 2027: 5 ستمبر سے رجسٹریشن شروع ہوگی
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ان شہریوں کیلئے بھی لرنر لائسنس کا مرحلہ لازمی تھا، تاہم نئی سہولت کے تحت یہ شرط ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ کرنے والے غیر ملکی شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اس حوالے سے سمری آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔