محفوظ بسنت 2027: 5 ستمبر سے رجسٹریشن شروع ہوگی

محفوظ بسنت 2027
5 ستمبر سے بسنت کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے محفوظ بسنت 2027 کے انعقاد کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت پورٹل 2027 کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 5 ستمبر سے بسنت کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا اور صرف این او سی جاری ہونے والے افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کریں گی تاکہ حفاظتی ضابطوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ بسنت کے لیے صرف منظور شدہ سائز کی پتنگیں، ڈور کے لیے مقررہ پنا اور سوتی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں محفوظ بسنت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی بسنت کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ انتظامیہ پتنگ بازی کے روایتی حسن کو جدید حفاظتی ضابطوں کے ساتھ بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں اس ثقافتی تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں