معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے جاں بحق

Mai Sobhai Murder
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے مائی صوبھائی کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں، واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائی صوبھائی کو اپنی گلوکاری کے باعث بعض افراد کی مخالفت کا سامنا تھا، تاہم ان کے قتل کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی اور پولیس کی جانب سے بھی واقعے کے محرکات کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ تاحال ملزمان کی شناخت یا گرفتاری سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ مائی صوبھائی کا تعلق بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی سے تھا اور وہ مقامی لوک موسیقی کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔ انہیں ڈیرہ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون گلوکارہ بھی قرار دیا جاتا تھا۔

مقامی موسیقی کے فروغ میں مائی صوبھائی نے اپنی آواز اور فن کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے مبینہ قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں میں بھی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف تاجر صلاح الدین نورزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قتل کے محرکات اور ذمہ دار افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں