پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی لیٹ رجسٹریشن پر بڑا ریلیف
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے تاخیر سے پیدائش اور وفات کے اندراج پر عائد فیس معافی کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔
نئی ترمیم کے تحت برتھ اور ڈیتھ کی مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو لیٹ رجسٹریشن کے لیے اضافی مالی بوجھ برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا طلبہ کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان
حکومت کی جانب سے فیس معافی اور مدت میں توسیع کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام کو شہریوں کے لیے ریلیف کا اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس مختلف سرکاری اور قانونی معاملات میں بنیادی دستاویزات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
فیس معافی کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع سے شہریوں کو اپنے ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور قانونی دستاویزات کے حصول میں سہولت ملنے کی توقع ہے