بےنظیر انکم سپورٹ پراگرام کی مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام/فائل فوٹو
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام/فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحق خواتین کے لیے اہم ہدایت جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت مفت موبائل سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2026 مقرر کردی گئی ہے

بی آئی ایس پی حکام کے مطابق پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والی تمام مستحق خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت موبائل سم حاصل کرلیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے ابھی تک اپنی مفت ’بے نظیر سم‘ حاصل نہیں کی، انہیں 10 ستمبر تک یہ عمل مکمل کرنا ہوگا۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ کے مطابق مفت سم کے حصول کا مقصد مستحق خواتین کو مالی امداد کی رقم کی شفاف اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو خواتین مقررہ تاریخ تک اپنی مفت سم حاصل نہیں کریں گی، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم منتقل نہیں کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری، 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری

بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہ ماہی مالی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں اور جلد از جلد اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر کا رخ کریں۔

حکام کے مطابق مستحق خواتین کو اپنے ڈیوائس کے ساتھ منسلک سم کی تصدیق اور وصولی کا عمل بھی مکمل کرنا ہوگا۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ نے مستحقین کو “سم حاصل کریں، رقم وصول کریں” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بروقت مفت سم حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مالی امداد کی رقم کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ مفت سم کے حصول کے لیے مستحق خواتین کو صرف متعلقہ بی آئی ایس پی مراکز سے رجوع کرنا چاہیے اور کسی غیر متعلقہ شخص یا ایجنٹ کو اپنے ذاتی کوائف فراہم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں