پنجاب کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری، 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری

پنجاب حکومت کی جانب سے بلاسود قرضے/فائل فوٹو
پنجاب حکومت کی جانب سے بلاسود قرضے/فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے خواتین کاروباری افراد اور ہنرمند خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے کی بلاسود قرض اسکیم کی منظوری دے دی

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کے 137ویں اجلاس میں اس اسکیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی۔

منظور شدہ اسکیم کے تحت خواتین ہنرمندوں اور کاروباری افراد کو 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس سے خواتین کو اپنے کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروبار کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے 50 کروڑ روپے کے ریوالونگ فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔ نئے کاروبار شروع کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے تک جبکہ پہلے سے موجود کاروبار کو وسعت دینے کے لیے 50 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں بڑی پابندی ختم، پاکستانی لیبر کے لیے بھی اہم پیش رفت

اجلاس میں گوجرانوالہ میں صنعتی پارک کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی غیر ضروری جائیدادوں کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ مری میں ہینڈی کرافٹس ڈویلپمنٹ سینٹر کی نیلامی اور جدید ہینڈی کرافٹس شاپ کے لیے متبادل جگہ خریدنے کی بھی منظوری دی گئی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں صنعتکاروں اور چیمبرز آف کامرس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔  حکومت صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معاونت کے لیے بلاسود قرض اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آسان کاروبار فنانس اسکیم بھی صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے خواتین ہنرمندوں اور کاروباری افراد کو مالی معاونت ملنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں چھوٹے کاروبار، صنعت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں