بسنت سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ،پتنگ و ڈور بنانے کی اجازت 6 ماہ قبل دینے کا فیصلہ
فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) بسنت 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے سینئر وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں بڑے فیصلے کرلئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا بسنت پورٹل کھولنے کے لیے ہوم ورک مکمل ہو گیا
پتنگ اور ڈور سازوں کو لائسنس دینے کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگااورضلعی انتظامیہ کی جانب سے بسنت پورٹل آئندہ ہفتے فعال کر دیا جائے گا،بسنت پورٹل پہلے مرحلے میں صرف مینوفیکچررز کے لیے کھلے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مینوفیکچررز ای بز پورٹل پر لائسنس کے لیے درخواست جمع کروا سکیں گے،مینوفیکچررز کو لائسنس کے حصول کے بعد ڈور اور پتنگ سازی کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا طلبہ کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد مینوفیکچرنگ کی اجازت دی جائے گی، گزشتہ بسنت پرمحض 1 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دی گئی تھی،6 ماہ پہلے پتنگ و ڈور بننے سے وافر دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی جس سے ڈور گڈی گزشتہ سال کی نسبت سستے نرخوں پر دستیاب ہو سکے گی۔