عمران خان سے ڈیل کیلئے ریٹائرڈ شخصیت نے کردار ادا کیا: رمیش کمار

پیپلز پارٹی رہنما رمیش کمار
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رمیش کمار نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے معاملے میں ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں رمیش کمار نے کہا کہ عمران خان سے 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک کاٹا گیا، جبکہ ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نیا سیاسی ماڈل تشکیل پانے جا رہا ہے جس پر 15 ستمبر سے 15 نومبر کے درمیان عملدرآمد متوقع ہے۔

رمیش کمار کے مطابق نئے نظام میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اہم فریقین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ چاہے تو نئے صوبے بن سکتے ہیں:اعظم نذیرتارڑ

پیپلز پارٹی رہنما نے خبردار کیا کہ جو بھی نئے ماڈل کی راہ میں رکاوٹ بنے گا، اسے باہر کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن نے رکاوٹ ڈالنے یا 'شفا والی غلطی' کرنے کی کوشش کی تو نیا سیٹ اپ بھی تشکیل پا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رمیش کمار کے یہ دعوے ان کے اپنے بیان پر مبنی ہیں جب کہ ان کے داعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں