بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

دہشگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد/فائل فوٹو
دہشگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد/فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں 21 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ 2 افسروں اور ایک کسٹمز اہلکار سمیت 6 جوان شہید ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور پشین میں آپریشن کیا، چاغی کے علاقے نوکچا اور پشین کے علاقے زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بھارتی حمایت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں نے این 40 کوئٹہ تفتان شاہراہ پر آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے بھتہ خوری کے لیے غیر قانونی ناکہ قائم کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا۔

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا، جس کا مقصد کسٹمز حکام کو ان کے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھرتی کے چھ بہادر سپوتوں، جن میں دو افسران اور محکمہ کسٹمز کا ایک سرکاری اہلکار بھی شامل تھا، نے فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ اہم قومی شاہراہوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جاری دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں