پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کیلئے اچھی خبر
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول ٹیچرز انٹرنز(ایس ٹی آئیز) کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری جلد منظور ہوجائے گی۔سکول ٹیچرز انٹرنز کا بجٹ پہلے ہی سے منظور شدہ ہے۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہا ہے کہ ہم ہر ماہ ایس ٹی آئیز کو بالا تاخیر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔