مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی احسان الدین قریشی انتقال کر گئے

Haji Ehsanuddin Qureshi
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب حاجی احسان الدین قریشی انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں، سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

حاجی احسان الدین قریشی پنجاب کی سیاست میں ایک نمایاں نام تھے، انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے عوامی و سیاسی معاملات میں اپنا کردار ادا کیا، جبکہ صوبائی وزیر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا، مختلف شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خاندنی ذرائع کے مطابق حاجی احسان الدین قریشی کی نماز جنازہ 10 بجے عام خاص باغ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی شخصیات، مسلم لیگ ن کے کارکنان، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف عالم دین مولانا رشید محمد قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

حاجی احسان الدین قریشی کے انتقال سے مسلم لیگ ن ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی وفات پر پارٹی کارکنوں اور ہمدردوں میں بھی غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔

مرحوم کے اہل خانہ نے عزیز و اقارب، سیاسی ساتھیوں اور شہریوں سے نماز جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں