پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

PIA Flight PK784
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں دورانِ پرواز آگ لگنے کے بعد طیارے کو فوری طور پر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑ گئی۔

واقعے کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کیے گئے جبکہ طیارے میں سوار 130 مسافروں کو بحفاظت لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 نے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ کچھ دیر بعد طیارے کے پینل پر آگ کی نشاندہی کرنے والے سگنلز موصول ہوئے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے طیارے کے عملے نے فوری طور پر آگ کی موجودگی کی تصدیق کی، جس کے بعد کپتان نے ٹورنٹو ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کا رخ دوبارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا، پرواز نے ٹیک آف کے تقریباً 12 منٹ بعد ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور دیگر متعلقہ عملے کو فوری طور پر رن وے پر تعینات کردیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

ہنگامی لینڈنگ مکمل ہونے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے کے کارگو ہولڈ کا معائنہ شروع کردیا اور آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

طیارے میں مجموعی طور پر 130 مسافر سوار تھے، جنہیں ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے سے بحفاظت نکال کر ایئرپورٹ کے لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

پرواز پی کے 784 نے پیر کی دوپہر کراچی ایئرپورٹ پہنچنا تھا، تاہم واقعے کے باعث پرواز کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں