غلط ای چالان کے خلاف اپیل کرنے کا آسان طریقہ

ای چالان/فائل فوٹو
ای چالان/فائل فوٹو
Updated | Published August, 30 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کیلئے غلط ای چالان موصول ہونے پر اس کے خلاف اپیل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ شہری غلط ای چالان کو آن لائن چیلنج کر سکتے ہیں، اس کیلئے انہیں ٹریفک پولیس کے آفس کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق غلط ای چالان کے شکار شہری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کے پورٹل پر دستیاب آن لائن ریویو فیسٹی کے ذریعے اسے چیلنج کر سکتے ہیں۔

:طریقہ کار

موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والے سب سے پہلے پی ایس سی اے کی آفیشل ای چالان ویب سائٹ ای چالان۔پی ایس سی اے۔جی او پی ۔پی کے پر جائیں اور پورٹل کی طرف سے مانگی گئی معلومات فراہم کریں

ای چالان ظاہر ہونے کے بعد اس کی معلومات کا جائزہ لیں اور تصدیق کریں کہ یہ وہی ٹکٹ ہے جو آپ کے خیال میں غلط جاری کیا گیا ہے

اس کی نشاندہی کرنے کے بعد جائزہ لینے کے عمل کو شروع کرنے کیلیے ریویو کے آپشن پر کلک کریں

پورٹل پر دکھائی گئی ہدایات پر عمل کریں، مطلوبہ معلومات فراہم کریں اور آن لائن سسٹم کے ذریعے نظرثانی کی درخواست جمع کروائیں

جمع کروائی گئی شکایت کا متعلقہ حکام کی طرف سے جائزہ لیا جائے گا

جائزہ لینے کا عمل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا

آن لائن طریقہ کار میں مشکلات کا سامنا کرنے والے شہری مدد اور رہنمائی کیلیے لاہور ٹریفک پولیس سے نمبر 03225638888 پر رابطہ کر سکتے ہیں
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں